واشنگٹن (پاک ترک نیوز)
ریپبلیکنز امریکی ایوان نمائندگان میں اکثریت کے قریب پہنچ گئے ہیں، جب کہ سینیٹ کا کنٹرول وسط مدتی انتخابات میں چند نشستوں پر سخت مقابلوں سے جڑا ہوا ہے جنکے نتائج آنا باقی ہیں۔ تاہم مہنگائی اور صدر جو بائیڈن کی قیادت پر مایوسی کی وجہ سے انکی مقبولیت میں کمی قدامت پسندوں کی زبردست فتوحات کی توقعاتکو پورا نہیں کر سکی۔
امریکی وسط مدتی انتخابات میں بدھ کی شب تک سینیٹ کے انتخاب میں دونوں پارٹیوں میں سےکسی کے بھی نیواڈا اور ایریزونا میں جیت کے ساتھ سینیٹ میں اکثریت حاصل کرنے کا امکان واضح ہو چکا ہے۔ جبکہ، دو سالوں میں دوسری بار، سینیٹ کی اکثریت اگلے ماہ جارجیا میں رن آف الیکشن سے منسلک ہو سکتی ہے۔ کیونکہ ڈیموکریٹک سینیٹر رافیل وارنوک اور ہرشل واکر مکمل طور پر جیتنے کے لیے کافی ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
ایوان میں، بدھ کی رات ریپبلکن اکثریت کے لئے درکار 218 میں سے209نشستیں حاصل کر چکے ہیں۔جبکہ ڈیموکریٹس 172نشستوں پر کامیاب رہے ہیں۔ ابھی مغربی ساحل کے بہت سے علاقوں سے نتائج آنا باقی ہیں۔