امریکی پابندیوں کا جواب روس نے امریکی سفارتکار وں کو ملک بدر کردیا

ماسکو (پاک ترک نیوز) روس نے پابندیوں کا جواب دیتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا ۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق امریکہ کی ہر کارروائی کا مناسب جواب دیا جائے گا ۔ امریکہ نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 اہلکاروں کو ملک بدر کیا تھا۔
دوسری جانب پولینڈ نے بھی 45سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا ہے ۔پولش وزارت خارجہ نے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کیلئے 5روز کا وقت دیا ہے ۔ادھر روس نے بھی پولینڈ کو یوکرین سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں کسی نیٹو ملک کی فوج سے سامنا ہوا تو سنگین نتائج نکلیں گے۔

#PakTurkNews#poland#ukraineAmericarussia