لاہور: (پاک ترک نیوز) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مسلسل دوسرے روز بھی سستا ہو گیا ۔ڈالر کی قیمت40 پیسے کی کمی سے 174روپے 89 پیسے ہو گئی ۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 40 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 175 روپے 29 پیسے سے کم ہوکر 174 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔گزشتہ روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت 44 پیسے گر ئی تھی اور نئی قیمت 175 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی۔
12 نومبر کو انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 175 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے ، اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر اور سعودی امداد جلد موصول ہونے کی اطلاعات کے باعث روپے کے مقابلے میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر سستا ہو گیا۔