واشنگٹن (پاک ترک نیوز) امریکی کمپنی نے اپنے کارگو طیاروں پر میزائل شکن سسٹم نصب کرنے کی اجازت مانگ لی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ FedExکمپنی دفاع کیلئے ایسا کارگو جہاز چلانا چاہتی ہے جس پر میزائل شکن سسٹم نصب ہو۔
دستاویزات کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ فیڈکس کا دفاعی سسٹم سامنے سے آنیوالے میزائل کا پتہ چلائے گااور اسے روکنے کا اہل ہوگا ۔
دستاویزات کے مطابق یہ اجازت اس لئے طلب کی گئی کیونکہ ماضی میں ایسے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جہاں میزائل کے ذریعے بہت سے طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ۔
2003 میں ایک بغداد سے لانچ ہونیوالے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نے ڈی ایچ ایل کی ایئر بس A330کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔
دستاویزات کے مطابق حالیہ برسوں میںایسے متعدد واقعات ہوئے ہیں جن میں طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔اسی وجہ سے کئی کمپنیوں نے سویلین ہوائی جہازوں پر میزائل ڈیفنس سسٹم کی اجازت مانگی ہے ۔