اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد پولیس کا اہم کردار ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی کےجوانوں نےمظاہروں سے نمٹنےکیلئےتربیت حاصل کی۔400ایف سی جوانوں کومظاہروں سےنمٹنےکیلئےتربیت دی جاچکی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اس سال 2ہزارایف سی جوانوں کوٹریننگ دی جائےگی۔اسلام آباداورپنجاب پولیس کی تنخواہوں میں فرق ناانصافی تھی۔اسلام آبادپولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کےبرابرکردی گئی ہیں۔اسلام آبادپولیس کوجولائی کی تنخواہ اضافے کےساتھ ملےگی۔ایف سی جوانوں کی تنخواہ خیبرپختونخواپولیس کےبرابرکردی گئی ۔ایف سی کےجوانوں کوراشن الاؤنس بھی دیاجائےگا
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہداکےلواحقین کو 30 جون تک تمام ادائیگی کردی گئی۔ ایف سی جوانوں کوبہترین سہولیات دی جائیں گی۔ایف سی فورس ایک قومی اثاثہ ہے
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایف سی کواینٹی رائٹ فورس کادرجہ دےکرپولیس کاحصہ بنایاگیاہے۔ایف سی میں خواتین کوبھرتی کرنےکانظام بھی بنایاجائے۔