انجلینا جولی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر اور معروف ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرین کی مدد کیلئے ایک بار پھر پاکستان پہنچ گئیں۔
پاکستان پہنچ کر ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، انجلینا جولی نے سیلابی صورتحال کاجائزہ لینے کے لیے کشتی کا استعمال بھی کیا، انجلینا جولی نے متاثرہ خواتین سے ان کی ضروریات اور مسائل پر بات کی۔
یاد رہے انجلینا جولی تباہ کن سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے پاکستان کے دورے پر آئی ہیں۔
انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بتایا گیا تھا کہ انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران متاثرہ افراد سے ملاقات کریں گی اور مستقبل میں ایسے مسائل کو روکنے کے حوالے اقدامات پر گفتگو کریں گی۔

#angelinajolie#flood#floodarea#floodvictims#hollywood#islamabad#PakTurkNews