اندرونی مسائل کے شکارکویت میںڈیڑھ سال میں چوتھی کابینہ کی تشکیل

کویت (پاک ترک نیوز)کویت کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح نے ملک کو درپیش مالیاتی اور سیاسی مسائل سے نمٹنے کے لیے 15 رکنی نئی کابینہ کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعظم شیخ صباح الخالد الحمد الصباح کی حکومت کی یہ نئی کابینہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اندرونی سیاسی و مالیاتی مسائل سے دوچار خلیجی عرب ریاست میں بنائی جانے والی یہ چوتھی کابینہ ہے۔
کویت کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ وہ خلیج عرب میں منتخب پارلیمنٹ رکھنے والا اکیلا ملک ہے۔تاہم منتخب پارلیمنٹ کے ارکان اور امیر کی طرف سے مقرر کردہ حکومت کے درمیان تعطل کو ختم کرنے کے لیے اب تک کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ اس تنازعہ نے کویت کے فلاحی نظام کی بحالی میں تاخیر کی ہے اورساتھ ہی حکومت کوتنخواہوں کی ادائیگی اور انتظامی امور کے لئے قرض لینے سے بھی روک دیا ہے – ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ ہفتوں میں 84 سالہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے خود ساختہ جلاوطن اپوزیشن کے ارکان کو عام معافی دیتے ہوئے، سیاسی مسائل کو حل کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔چنانچہ نئی تشکیل کردہ کثیر جہتی 15 رکنی کابینہ پر عوام کو مطمئن کرنے کے علاوہ ملک کو مالی مسائل سے نکالنے کی ذمہ داری بھی آن پڑی ہے۔

#kuwait#PakTurkNews#parliment#world