لندن(پاک ترک نیوز) ویسے تو کرکٹ ہے ہی ریکارڈز کا کھیل تاہم کچھ ریکارڈز ایسے ہوتے ہیں جو خوشگوار حیرت کا باعث بن جاتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ کرکٹ کی تاریخ میں پیش آیا جبکہ میاں بیوی کرکٹ میچ میں پہلی بار اکٹھے امپائرنگ کریں گے ۔
پاکستان کی جانب سے دو ون ڈے میچزکھیلنے والے نعیم اشرف اور ان کی اہلیہ جسمین نعیم ہفتہ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ایک میچ میں امپائرنگ کریں گے، یہ میچ راچیل فلنٹ ٹرافی کا فائنل ہوگا جو ویسٹرن اسٹار اور لائنٹنگ کے مابین کھیلا جائے گا۔
نعیم کی اہلیہ جسمین نعیم جنوبی افریقا اور انگلینڈ ویمنز میچ کی بھی امپائر کے فرائض انجام دے چکی ہیں جبکہ نعیم اشرف پاکستان کی جانب سے دو ون ڈے کھیل چکے۔ نعیم اشرف کے ایک بھائی پاکستان میں فرسٹ کلاس امپائر بھی ہیں۔
جیسمین گزشتہ برس لارڈز میں امپائرنگ کرنے والی پہلی برطانوی مسلم خاتون امپائر کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔