انٹر بینک میں ڈالر مزید 2روپے 76پیسے مہنگا

لاہور(پاک ترک نیوز) روپے کی بے قدری کا سلسلہ طویل ہو گیا ۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 2روپے 76پیسے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کےمطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید دو روپیہ 76 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 225 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 228 روپے 18 پیسے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ 16 اگست سے انٹربینک میں ڈالر 15 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے ۔

#currency#openmarket#PakTurkNews#statebankofpakistan#stockexchange#stockmarket#tweet#usdollardollarkarachitwitter