کراچی (پاک ترک نیوز) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 2روپے 38پیسے مہنگا ہو گیا ۔
تفصیلات کےمطابق کاروبار کے دوسرے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 2روپے 38پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ ڈالر مہنگا ہو کر 206روپے 94پیسے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 2 روپےاضافہ ہوا ۔ 2روپے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 207 روپےمیں فروخت ہوا۔