انٹر بینک میں ڈالر 229روپےکا ہوگیا

کراچی (پاک ترک نیوز) ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انٹر بینک میں ڈالر 229روپے کا ہو گیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرتین روپے 12پیسے کی بڑی کمی کے بعد 229 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی آمد کےبعد ڈالر کی قیمت میں 4 روپے50 پیسے تک گراوٹ ہوچکی ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے 12پیسے کی سطح پربند ہواتھا۔
فاریکس ڈیلرز کے کہنا ہے کہ پانچ مختلف سیشنزمیں ڈالر اب تک 9 روپے96 پیسوں تک سستا ہوچکا ہے۔ڈالر233 روپے50 پیسےسےکم ہوکر229 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

#currency#interbank#openmarket#pakistanirupees#PakTurkNews#usdollardollarkarachi