دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں جاری انڈر 19ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
سری لنکا کے 147رنز کے جواب میں پوری پاکستانی ٹیم 125رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ سری لنکا انڈ ر 19ٹیم نے یہ میچ 22رنز سے جیت کر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔
دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش انڈر 19ٹیم کو 103رنز سے شکست دی ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستانی ٹیم کیخلاف 44.5اوورز میں 147رنز بنائے تھے ۔ روڈیگو اور پتھرانا نے 31،31رنز کی اننگز کھیلی جبکہ قومی انڈر 19 کے بائولر ذیشان ضمیر نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں صرف125رنز بنا سکی ۔ پاکستان انڈر 19ٹیم کی جانب سے احمد خان نے 36 اور محمد شہزاد نے 30رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے ترین میتھیو نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل کل کھیلا جائے گا۔