لندن (پاک ترک نیوز)برطانیہ کے معروف تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی کے اساتذہ کی تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ خیال درست نہیں کہ کرونا کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کےمقابلے کے لئے ویکسین کی دو ڈوز ناکافی ہیں
پیر کے روز جاری کردہ مختلف لوگوں کے خون کے نمونوں پر مشتمل تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کی تحقیق سے واضح ہو رہا ہے کہ اومیکرون سے نمٹنے کے لئے ویکسین کی دو ڈوز ہی کافی ہیں ۔یہ خیال کہ جن افراد نے ویکسین کی صرف دو ڈوز ہی لگوا رکھی ہیںانہیں اومیکرون ہونے کی صورت میں بیماری کی شدت زیادہ ہوتی ہے درست نہیں۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اومیکرون بھی عموماً پہلے ویرئنٹس کی ہی طرح برتاؤ کرتا ہے۔جبکہ بعض مریضوں میں اسکی شدت کم بھی ہوتی ہے۔