اومیکرون چین بھی پہنچ گیا،گوآنگ ژو میں پہلا کیس سامنے آگیا

بیجنگ (پاک ترک نیوز)دنیا بھر میں کرونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس میں نیا اضافہ چین کا ہے جہاں اس ویرئنٹ کے حامل پہلے مریض کی تصدیق محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کی گئی ہے۔
گوانگ ژو کے ہیلتھ کئیر کمیشن کے نائب سربراہ چن بن کے مطابق مذکورہ 67 سالہ مریض گذشتہ ماہ بیرون ملک سے چین واپس آیا تھا اور اسے 14 روزہ لازمی قرنطینہ میں رکھنے کے بعد گوانگ ژو بھیجا گیا تھا ۔جہاں وہ اپنے گھر میں مزید 14 روز کے لئے قرنطینہ میں تھا۔ اب مریض کو اومیکرون کی تصدیق کے بعد ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔جبکہ مریض سے براہ راست رابطے میں آنے واے 148 بلواسطہ رابطے میں آنے والے865 افراد کے ٹیسٹ کروا لئے گئے ہیں جو نیگیٹو آئے ہیں۔ اس کے باوجود احتیاط کے طور پر ان تمام افراد کو 14 روز کے لئے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

#COVID-19#omicron#omicronvariant#PakTurkNews