اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے پاکستان تحریک انصاف، ڈنمارک کے صدر چودھری عمران محبوب نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال اور اہم پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک ترک نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل پر زور دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے پرعزم ہے۔
صدر پی ٹی آئی ڈنمارک نے کہا کہ امریکا اور یورپ سمیت اوورسیز پاکستانیوں میں وزیراعظم عمران خان مقبول ترین شخصیت ہیں ۔ بیرون ملک پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کے لئے پرامید ہیں ۔