اوپیک پلس ملکوں کے گروپ نے تیل کی پیدوار میں ریکارڈ 20لاکھ بیرل کمی کا اعلان کر دیا

ویانا (پاک ترک نیوز)
اوپیک پلس ملکوں کے گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار میں20لاکھ بیرل یومیہ کمی کرے گا ، جوکورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے تیل کی یومیہ پیداوار میں سب سے بڑی کٹوتی ہے۔
اوپیک کی جمعرات کو جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق مشترکہ وزارتی نگرانی کمیٹی (جے ایم ایم سی) کا 45 واں اجلاس اور 33 واں اوپیک اور نان اوپیک وزارتی اجلاس ویانا میں اوپیک سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اوپیک اور غیر اوپیک ملکوں کے باہمی تعاون کےمعاہدے کی مدت کو 31 دسمبر 2023 تک بڑھا نے کی منظوری دی گئی۔
گروپ نے 12 اپریل 2020 کو 10ویں اوپیک اور نان اوپیک وزارتی اجلاس کے فیصلے کی توثیق کی اور18 جولائی 2021 کو 19ویں اوپیک اور نان اوپیک وزارتی اجلاس سمیت اس کے بعد کے اجلاسوں کی کاروائی کی توثیق کی۔
گروپ نے 4 دسمبر 2022 کو 34واں اوپیک اور نان اوپیک وزارتی اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

#jmmc#opec#PakTurkNews#vianaPetrol