نیو یارک (پاک ترک نیوز) اوپیک اور اس کے اتحاد ممالک مارچ سے تیل کی یومیہ پیداوار 4لاکھ ڈالر کرنے پر متفق ہو گئے ۔
تیل برآمدکنندگان کی تنظیم اوپیک اوراس کے اتحادیوں نے روس کی قیادت میں 10 ممالک نے دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد یومیہ پیداوار میں کمی کردی تھی تاہم اب وہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں قدرے مستحکم ہونے کے بعدبتدریج تیل کی یومیہ پیداوارمیں اضافہ کررہے ہیں۔
اوپیک کے رکن سعودی عرب اورغیررکن روس کی قیادت میں اوپیک پلس اتحاد نے کہاہے کہ وہ مارچ سے یومیہ پیداوارمیں4لاکھ بیرل کااضافہ کرے گا۔ایورواستعمال کرنے والے ممالک میں مہنگائی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔
یورپی سینٹرل بینک کے مطابق یورپی ممالک میں مسلسل تیسرے ماہ مہنگائی میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ گیس،تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔