آئندہ انتخابات میں دیرینہ و نظریاتی کارکنان نظر انداز نہیں ہوں گے،عمران خان

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیرینہ و نظریاتی کارکنان نظر انداز نہیں ہوں گے۔مسائل کا واحد حل شفاف اور جلد انتخابات ہیں۔کارکنوں کی انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی۔
عمران خان سے پارٹی کارکنان نے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر عمران خان نے کارکنان کو پارٹی کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان نشیب و فراز میں ساتھ کھڑے رہے اور کارکنوں نے نظریئے کا ساتھ دیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کارکنوں کی انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہے گی اور آئندہ انتخابات میں دیرینہ و نظریاتی کارکنان نظر انداز نہیں ہوں گے۔

@imrankhan#chairmanpti#Lahore#PakTurkNews#ptichairman#zamanpark