لاہور(پاک ترک نیوز) آئندہ برس پاک فضائیہ کے بیڑے میں چین کا تیار کردہ لڑاکا طیارے جے 10سی شامل کئے جائیں گے ۔جے 10سی بیک وقت کئی اہداف کی نشاہدی کا حامل طیارہ ہے جو 15میزائلوں سے لیس ہے ۔ یہ جنگی طیارہ 200کلو میٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے بیرے میں چین کا تیار کردہ "جے 10 سی” سنگل انجن، ڈیلٹا ونگز کا حامل جدید لڑاکا طیارہ ہے، بیک وقت کئی اہداف کی نشاندہی کا حامل ہے،نیا لڑاکا طیارہ پی ایل 15 میزائلوں سے لیس ہے جو 200 کلومیٹر تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔