آئی ٹی سیکٹر کیلئے ٹیکس فری تاریخی پیکج کی منظوری

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) حکومت پاکستان نے آئی ٹی سیکٹر کیلئے تاریخی پیکج کی منظوری دے دی ۔
وزیراعظم عمران خان نے وزارت آئی ٹی کی سفارشات پر آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے تاریخی پیکج منظور کرلیا ۔
آئی ٹی انڈسٹری کیلئے پیکج کی منظوری وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی ۔
وفاقی وزیر آئی جی سید امین الحق نے کہاکہ آئی ٹی انڈسٹری کو زبردست فائدہ اور ملک کی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی۔
پیکج کے تحت آئی ٹی کمپنیاں، فری لانسرز، اسٹارٹ اپس کو اپنے اکاؤنٹس میں لین دین کی آزادی حاصل ہوگی اورپاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹرڈ تمام آئی ٹی کمپنیوں،فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کو ٹیکس سےمکمل استثنیٰ مل گیا ہے ۔
ان کو اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت، بینکنگ چینلز کے ذریعے 100 فیصد زرمبادلہ کے استعمال کی بھی اجازت ہوگی۔وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری آزادانہ طور پر بین الاقوامی مارکیٹ سے مقابلہ کرسکے گی۔

pak turk newstex free package in IT industryآئی ٹی سیکٹر کیلئے ٹیکس فری پیکج منظور