آج رات کو چاند عین بیت اللہ کے اوپر ہوگا۔دنیا بھر میں کعبہ کی سمت متعین کی جا سکتی ہے

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
سعودی عرب میں فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ انجینئرماجد ابوزاہرہ نے کہا ہے کہ آج منگل کی رات چاند کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔
سعودی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ چاند کعبہ کے عین اوپر مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق 8 بجکر 6 منٹ پر ہوگا جسے بدھ کا سورج طلوع ہونے تک دیکھا جاسکے گا۔انہوں نے مزید کہاہے کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے اس وقت کے اعتبار سے دنیا بھر میںکہیں سے بھی کعبہ کی سمت کا درست تعین کیا جاسکتا۔
تاہم مکہ کے قریبی شہروں کے لیے کعبہ کی سمت کا تعین کرنا مفید نہیں ہوگا جن میں جدہ ، طائف اور عسفان وغیرہ شامل ہیں۔

#makkahmukarama#masjidulharam#meccamukarama#PakTurkNews#saudiarabiaHajjUmrah