آخر کار ذہنی غلامی کی زنجیریں ٹوٹ گئی ہیں،عمران خان

پشاور (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ 26مئی کو کنٹینر سے7گھنٹے میں جودیکھا اس نے اس بات کی تصدیق کر دی جو میں محسوس کر رہا تھا۔


سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل گیا ہے،غلامی کی ذہنی بیڑیاں بالآخر ٹوٹ گئیں۔
اپنی ٹویٹ میں ان کا کہنا ہے کہ جب سے امپورٹڈ حکومت غیر ملکی سازش کے ذریعے ہم پر مسلط کی گئی میں نے محسوس کیا کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے بدل گیا ہے،غلامی کی ذہنی بیڑیاں بالآخر ٹوٹ گئیں۔

@imrankhan#chairmanpti#PakTurkNews#peshwar#pti