آذربائیجان، ترکی اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت شروع ہو گئی

باکو (سید رضا/پاک ترک نیوز)

آذربائیجان، ترکی اور پاکستان کے درمیان زمینی راستے سے تجارت کا آغاز

پاکستان کی نیشنل لاجسٹک سیل کا ٹرکوں کا ایک قافلہ پاکستان سے تجارتی سامان لے کر ترکی اور آذربائیجان کے لئے روانہ ہو گیا ہے، یہ تجارتی قافلہ ایران کے راستے ہوتا ہوا آذربائیجان پہنچے گا

اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں تجارتی قافلے کی روانگی کی تقریب بھی منعقد ہوئی

پاکستان کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ نیشنل لاجسٹک سیل کے ٹرکوں کا ایک قافلہ ٹرانسپورٹس انٹرنیشنل روئیٹیرز (ٹی آئی آر) کنونشن کے تحت جمعہ کو پاکستان سے روانہ ہو گیا ہے

یہ تجارتی قافلہ ایران کا زمینی راستہ اختیار کرتے ہوئے پہلے ترکی اور بعد میں آذربائیجان پہنچے گا۔

تینوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان زمینی راستے کے ذریعے تجارت سلک روٹ کو دوبارہ کھولنے کی طرف ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس سے نہ صرف تینوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہو گا بلکہ علاقائی اور خطے کے دیگر ممالک کو بھی مستقبل میں اس روٹ میں شامل کیا جائے گا۔ پاکستان اپنی مصنوعات اس سلک روٹ کو استعمال کرتے ہوئے وسط ایشیا تک وسیع کر سکتا ہے۔

ادھر پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آذربائیجان کے سفیر کی این ایل سی کے ڈائریکٹر پلاننگ عبدالوحید سے ملاقات ہوئی جس میں زمینی راستے سے تجارت شروع ہونے کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا

آذربائیجان اور پاکستانآذربائیجان اور ترکیپاکستان اور آذربائیجانپاکستان اور ترکیترکی اور آذڑبائیجانترکی اور پاکستان