آذربائیجان آنے والے سیاحوں کیلئے ظریفہ اور عائشان کا پیغام

باکو(سید رضا /پاک ترک نیوز) آذربائیجان میں موسم سرما کا آغاز ہوچکا ہے ۔ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مشہور سیاحتی مقام اور دارالحکومت باکو میں سیاحوں کی آمد شروع ہوچکی ہے اور اندازہ لگایا جارہا ہے کہ ویزا سروس میں بتدریج بحالی کے باعث کرونا کے بعد پہلی بار سیاحوں کی بڑی تعداد باکو سمیت دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کرے گی ۔
باکو سے تعلق رکھنے والی مشہور یوٹیوبراور ٹور آپریٹر ظریفہ اور عائشان نے آذربائیجان کی روایتی ٹوپی پہن کر موسم سرما کو خوش آمدید کہا اور دنیا بھر کے سیاحوں خاص طور پر پاکستانیوں کو دعوت دی ہے کہ آذربائیجان کے سرد موسم ، تاریخی مہمان نوازی اور دلکش مقامات کا لطف اٹھانے کے لیے باکو آپ کا منتظر ہے ۔
واضح رہے کہ آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی ظریفہ اور عائشان باکو میں پاک ترک نیوز کی نمائندہ بھی ہیں ۔

Azerbaijan tourismbaku in winterpak turk newszarifa and aishanآذربائیجانباکو سیاحتپاک ترک نیوز