آذربائیجان سے یورپ کو گیس سپلائی کا آغاز

آذربائیجان سے ‘ٹرانس ،آرڈی ،ایٹک ‘ پائپ لائن کے ذریعے یورپ کو گیس سپلائی کا آغاز کردیا گیا ہے ،878 کلومیٹر طویل پائپ لائن سے پہلے مرحلے میں اٹلی، بلغاریہ اور یونان کو گیس پہنچائی گئی ہے ۔ یہ پائپ لائن آذربائیجان کی شاہ دنز2 فلڈب سے شروع ہوتی ہے اور یونان اور ترکی کے سرحدی علاقے کیپوئی تک بچھائی گئی ہے۔
یہ سمندر کے اندر سے اٹلی میں انٹر کنکشن پوائنٹ تک بچھائی گئی ہے۔ اٹلی سے یہ گیس مغربی یورپ کے کئی ممالک کو فروخت کی جائے گی۔اس پائپ لائن سے جنوب مشرقی یورپ کے کئی ممالک کو بھی فروخت کی جا سکتی ، سدرن گیس کوریڈور کے تحت یہ پائپ لائن یورپ اور دیگر کئی ممالک کی توانائی کی ضروریات پوری کرے گی۔