آذربائیجان: متعدد ممالک سے جانوروں کی درآمدپر پابندی

باکو (پی ٹی این) عالمی ادارہ صحت کی وارننگ کے بعد آذربائیجان نے متعدد ممالک سے جانوروں کی درآمد پر پابندی لگائی ہے۔ آذربائیجان کی فوڈ اینڈ سیفٹی ایجنسی کے مطابق مویشی ،لائیوسٹاک، پولٹری مصنوعات بلغاریہ، یوکرائن،کوریا سے درآمدنہیں کی جاسکیں گے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق بلغاریہ،یوکرائن اور کوریا میں برڈ فلو پھیل گیا ہے۔کسٹمز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یوکرائن،کوریا اور بلغاریہ سے آنے والی گاڑیوں کی خصوصی طور پر تلاشی لیں۔ایجنسی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پابندی عارضی طور پر لگائی گئی ہے جیسے ہی عالمی ادارہ صحت نے وارننگ ختم کی پابندی اٹھالی جائے گی۔

آذربائیجانپابندیتجارتدرآمد