آذربائیجان میں کووڈ-19 کے حوالے سے خصوصی قرنطینہ پابندیوں کی مدت بڑھا دی گئی

باکو (پاک ترک نیوز)آذربائیجان میں کرونا کےنئے ویرینٹ اومیکون کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئےقرنطینہ کی پانبدی کی مدت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے ۔
جمعرات کے روز جاری ہونے والی حکومتی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں کابینہ کی منظوری کے بعد آزربائیجان کے وزیر اعظم علی اسدوف نے قرنطینہ پابندی کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کر دئے ہیں ۔ جن کے مطابق اب ملک میں کرونا سے متعلقہ قرنطینہ کی پابندی یکم مارچ 2022ءتک برقرار رہے گی۔

#azarbaijab#COVID-19#omicronvariant#PakTurkNews