آذربائیجان: نومبر سے اب تک 14 افراد بارودی سرنگوں سے جاں بحق ہو گئے

آذربائیجان کے کاراباخ میں نومبر سے اب تک 14 افراد بارودی سرنگیں پھٹنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں پانچ فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بارودی سرنگیں آرمینیا نے کاراباخ کا علاقہ خالی کرتے ہوئے بچھائیں تھیں۔ آذربائیجان کے پراسیکیوٹر جنرل آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان بارودی سرنگوں سے اب تک 52 عام شہری اور فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکومت نے عام شہریوں کو کاراباخ جانے سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی ایسے علاقے میں نہ جائیں جہاں ابھی تک بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام مکمل نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آرمینیا نے 27 ستمبر کو آذربائیجان پر شب خون مارا تھا۔ کاراباخ کی اس جنگ میں آذربائیجان آرمینیا سے اپنا مقبوضہ علاقہ خالی کروانے میں کامیاب ہوا۔ 44 روز تک جاری رہنے والی اس جنگ میں آذربائیجان کے 2800 فوجی شہید ہوئے جبکہ آرمینیا کے 5 ہزار سے زائد فوجی مارے گئے۔
آرمینیا نے کاراباخ کو خالی کرتے ہوئے یہاں بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں جس کی وجہ سے اب تک 5 فوجیوں سمیت 14 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

azerbaijanMines