آذربائیجان کی شہریوں کو یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

 

باکو (پاک ترک نیوز ) روسی حملے کے بعد آذربائیجان نے یوکرین میں اپنے شہریوںکو ہدایت کی ہے کہ وہ مشرقی یوکرین کے سرحدی علاقوں میں نہ جائیں ۔
یوکرین میں مستقل اور عارضی طور پر مقیم شہری زمینی راستے کے ذریعے مالدووا سرحد سے آذربائیجان آسکتے ہیں ۔
وزارت خارجہ کے مطابق یوکرین کی مالدووا سرحد پر اوسینیتا اور پالانکا کی سرحدی چیک پوسٹوں کے ذریعے زمینی راستے سے مالدووا کے علاقے میں داخل ہو سکتے ہیں۔
مالدووا کی جانب سے موجودہ انسانی صورتحال کی وجہ سے آذربائیجان کے شہریوں سے کوویڈ پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی اوروہ سرحد عبور کرسکتے ہیں ۔

Azerbaijan calls on its nationals in Ukraine to leave for Moldova by landpak turk newsپاک ترک نیوز ، آذربائیجان کا یوکرین پر ردعمل