آرامکو کی تنصیبات پر حملے سے سعودی گراں پری کا شیڈول متاثر نہیں ہوگا

جدہ (پاک ترک نیوز)
— سعودی آرامکو کے جدہ میں پیٹرولیم پلیٹ فارم پر لگنے والی آگ فارمولا 1 ایس ٹی سی سعودی عربین گراں پری 2022 کےشیڈول کو متاثر نہیں کرے گی اور فارمولا ون ریسز اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہفتے کے آخر میں جاری رہیں گی۔
اس بات کا اعلان سعودی موٹرسپورٹ کمپنی (ایس ایم سی) نےگذشتہ روز اپنے بیان میں کیا ہے۔کمپنی نے یقین دلایاہے کہ فارمولا -ون سعودی عربین گراں پری کے ساتھ ساتھ تمام ڈرائیوروں، ٹیموں اور اسٹیک ہولڈرز اور شائقین کی حفاظت کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد جاری ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جدہ میں آرامکو کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن پر ہونے والے حملے سے آگاہ ہیں اور ہم سعودی سیکیورٹی حکام کے ساتھ ساتھایف آئی اے سے براہ راست رابطے میں ہیں تاکہ تمام ضروری حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ریس ویک اینڈ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔ ہمارے تمام مہمانوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم ہفتے کے آخر میں پریمیم ریسنگ اور تفر یح کے شاندار پروگرام میں شائقین کے استقبال کے منتظر ہیں۔
چارلس لیکرک نےسعودی عربین گراں پری 2022 سے پہلے پریکٹس میں فیراری میں تیز ترین رفتار سے گاڑی چلائی۔مونیگاسک ڈرائیور 1:30.772 کے وقت کے ساتھپہلے نمبر پر رہے ۔ جبکہ ریڈ بل میں میکس ورسٹاپن سے صرف 0.116 سیکنڈکے فرق سے دوسری پوزیشن سنبھالی اور الفارومیو میںوالٹیری بوٹاس نے ٹاپ تھری میں پریکٹس مکمل کی۔
دریں اثنا سعودی گراں پری کے کوالیفائنگ مرحلہ آج ہفتہ کے روز مکمل ہو گا جبکہ کل اتوار کے روز فائنل ریسز منعقد ہوں گی

#grandpari#jaddah#PakTurkNews#race#riyadh#saudiarabia