باکو(پاک ترک نیوز)
آذربائیجان کی وزارت دفاع نےکہا ہے کہ آرمینیا نے ایک مرتبہ پھر سرحد پر آذربائیجانی فوج کے ٹھکانوں اور سر حدی بستیوں پر گولہ باری کی ہے۔
منگل کے روز جاری ہونے والے بیان میں آذربائیجانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ آرمینیا کی جانب سے گولہ باری کاتازہ سلسلہ گذشتہ شب ساڑھے دس بجے کے قریب شروع ہو کر تین گھنٹے سے زائد عرصہ جاری رہا ۔ اس دوران آرمینیائی مسلح افواج کے یونٹ اسٹیسو کی سمتوں میں پوزیشنوں سے اور بصرکیچار کے علاقے کی زرقند بستیوں اور تووزگالا علاقے کی چنارلی بستیوں کو مختلف صلاحیتوں کے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے آذربائیجان کی فوج کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا گیا جو کالبازار کے علاقے کی استیسو، دمیرچدم، اور استبولاگ بستیوں اور تووز کے علاقے کی اگدام بستیوں کی سمتوں میں تعینات ہیں۔
بیان کے مطابق آرمینیا کی جانب سے اس تازہ اشتعال انگیزی کے جواب میںعلاقے میں تعینات آذرنائیجانی مسلح افواج کے یونٹوں نے "مناسب جوابی اقدامات” کیے تھے۔