آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات

جدہ (پاک ترک نیوز)
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹ کیا ہے کہ "مجھے پاکستانی فوج کے کمانڈر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کےعلاوہ مملکت اور پاکستان کے درمیان قریبی تاریخی تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اسے بڑھانے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا”۔
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نےگذشتہ روز جدہ میں پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اردو میں ٹویٹ کیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیاکے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان برادر ملکوں کے درمیان دفاعی اورعسکری باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب اور پاکستان کے گہرے تاریخی تعلقات کے تحت دونوں ملکوں کے دفاعی و عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔اور ساتھ ہی باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے۔
ملاقات کے موقع پر سعودی نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر ہشام بن عبدالعزیز السیف اورپاکستان میں تعینات سعودی آرمی اتاشی میجر جنرل عوض بن عبداللہ الزھرانی بھی موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے سعودی عرب میں متعین سفیر امیرخرم راٹھور، آرمی چیف کے پرسنل سیکریٹری میجر جنرل محمد عرفان اور پاکستانی سفارت خانے میں متعین پاکستانی آرمی اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم شریک ہوئے۔

آرمی چیفپاک ترک نیوزجنرل قمر جاوید باجوہخالد بن سلمانسعودی عربشہزادہمحمد بن خالدمحمد بن سلمان