لاہور(پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکام سے رابطہ کر کے آئی ایم ایف پروگرام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک اور بڑی کاوش کرتے ہوئے سعودی عرب اور یو اے ای کے حکام سے رابطہ کیا اور آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے گفتگو کی۔
واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نائب وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے جلد قرض کی وصولی کے لیے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا آئندہ اجلاس 24 اگست کو منعقد کئے جانے کا امکان ہے جس میں پاکستان سے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ایستھرپیرز کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ فنڈ میں اضافہ کر کے مشترکہ جائزے کی شرائط پوری کر دی ہیں۔