آرمی چیف کی تقرری کی سمری وزیراعظم آفس کوموصول ہوگئی،وزیر دفاع خواجہ آصف

لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گئی ہے۔
ٹویٹر پر وزیر دفاع خواجہ آصف نےلکھا ہے کہ سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے۔ انشاءاللہ باقی مراحل جلد طے ہو جائیں گے۔اس سے قبل خواجہ آصف نے ٹویٹ کی تھی کہ وزیراعظم آفس کو سمری موصول ہونے پر تصدیق کر دی جائے گی۔
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی تھی، وزیردفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی تھی کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہوتے ہی تصدیق کردی جائے گی۔

 

#armychief#islamabad#ministerofdefence#PakTurkNews#primeministerofficePakistan