مظفر آباد (پاک ترک نیوز) آزاد جموں وکشمیر الیکشن نے مظفرآباد ڈویژن میں 669 میں سے 650 نشتوں پر ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے 328کونسلرزاور ممبران ضلع کونسل کی کامیابی کا سرکاری طور اعلان کردیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی 83 نشتیں جیت کرپہلے ،تحریک انصاف 73 نشتوں کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ 70 نشتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر سابق حکمران جماعت مسلم کانفرنس 22 اور تحریک لبیک. 1 نشت حاصل کرسکی جبکہ 80 آزاد امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں۔