آسٹریلوی کرکٹرز کا عثمان خواجہ کی وجہ سے شراب کے بغیر ایشز کا جشن

ہوبارٹ (پاک ترک نیوز) ایشز سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کرکٹرز نے پاکستان نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کے باعث شراب کے بغیر جشن منایا ۔
تفصیلات کے مطابق فتح کے جشن میں پاکستانی نژاد عثمان خواجہ شامل نہ ہوئے، تو ان کے ساتھوں نے شراب کی بوتلیں نیچے رکھ کر انہیں واپس بلا لیا۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو شئیر کیا جا رہا ہے، اور آسٹریلوی کپتان کے اس اقدام کو سراہا بھی جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام آسٹریلوی کھلاڑی جشن منا رہے ہیں، جس میں ہمیشہ کی طرح الکوہل کا استعمال کیا جا رہا ہے، لیکن وہاں عثمان خواجہ موجود نہیں تھے۔لیکن کینگرو کپتان انہیں نہ بھولے، پیٹ کمنز نے فوری طور پر شراب کی بوتلیں وہاں سے پیچھے ہٹوادیں اور عثمان خواجہ کو سٹیج پر بلایا ، اور ان کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔
ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کے ذریعے انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی ہے۔

# Hobart#ashesseries#australia#england#melborne#pakturnews