آسٹریلیا کا دورہ پاکستان ، پی سی بی نے نیا شیڈول جاری کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آسٹریلیا کے دورے کا نیا شیڈول جاری کردیا ۔ لاہور میں ہونے والے ون ڈے اور ٹی 20 میچز راولپنڈی منتقل کردیئے گئے ۔
نئے شیڈول کے مطابق 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا۔


پہلا ٹیسٹ میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائیگا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ12 سے 16 مارچ تک کراچی جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ21 سے 25 مارچ تک لاہورمیں کھیلا جائے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان3 ون ڈے میچز اورایک ٹی 20 میچ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پہلا ون ڈے 29مارچ ، دوسرا 31 مارچ جبکہ تیسرا 2 اپریل کوکھیلا جائے گا۔
مہمان ٹیم5 اپریل کوسیریز کا واحد ٹی 20میچ راولپنڈی میں کھیل کروطن واپس روانہ ہوجائے گی۔میچز کے مقامات میں تبدیلی یوم پاکستان کی ریہرسل اور لاجسٹک مسائل کے باعث کی گئی۔

#austrlia#Lahore#matches#onedayinternational#PakTurkNews#rawalpindi#testmatchkarachiPakistan