آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16رکنی قومی سکواڈ اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے نامو ں کا اعلان کردیا۔
قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ نائب کپتان محمد رضوان ہیں ۔حارث رئوف اور شان مسعود کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ محمد سرفراز اور یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ۔


قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم ،حارث رؤف ،حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔ سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی سکواڈ میں شامل ہوں گے، ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

#austrlia#babarazam#Lahore#muhammadrizwan#PakTurkNews#pcb#sarfrazahmed#testmatchPakistan