لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے آسکر ایوارڈ کا میلہ میلہ ول سمتھ نے لوٹ لیا ۔انہوں نے 30برس بعد پہلا آسکر جیت لیا۔آسکر ایوارڈز کی 94ویں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا۔ دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے ستاروں نے تقریب میں شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
لیکن تقریب کے دوران صورتحال اس وقت دلچسپ صورت اختیار کرگئی جب ول سمتھ نے سٹیج پر موجودکرس سمتھ کو تھپڑ جڑ دیا۔سمتھ جو ایک کامیڈین ہیں، نے ول سمتھ کی بیوی اداکارہ جاڈا پنکٹ کا مذاق اڑایا۔ ول سمتھ کے رویے کو ٹوئٹر پر بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رض احمد نے شاٹ لائیو ایکشن فلم “دی لانگ گڈ بائی” کا پہلا آسکر جیت لیا۔ گزشتہ سال بھی رض احمد کو فلم ساؤنڈ آف میٹل میں بہترین اداکاری پر نامزد کیا گیا تھا۔
94ویں آسکر ایوارڈ میں بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ”کنگ رچرڈ” پر ول سمتھ کے نام رہا، جبکہ جیسکا چیسٹین نے ‘دی آئیز آف ٹمی فائے’ کے لیے بہترین اداکارہ کا آسکر جیتا۔
دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے میں پیانسٹ کی زندگی پر بنی فلم سب کو بھا گئی، فلم کوڈا نے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا .
آسکر ایوارڈز میں ٹرائے کوٹسور بہترین معاون اداکار قرار پائے، قوت سماعت سے محروم ٹرائے کوٹسور کو فلم کوڈا میں اداکاری پر دیا گیا۔
جاپانی ڈرائیو مائی کار کو بہترین بین الاقوامی فلم کا آسکر ایوارڈ مل گیا، ارینا ڈیبوس کو فلم ویسٹ سائیڈ سٹوری میں بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ مل گیا۔
فلم کوریلا کو بہترین کاسٹیوم ڈیزائنر کا آسکر ایورڈ، جبکہ دی لانگ گڈ بائے نے لائیو ایکشن شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا۔ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم کا آسکر ایوارڈ این کانٹو نے حاصل کیا، اور کوئین آف باسکٹ بال کو بہترین کو بہترین ڈاکومنٹری فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔
امریکی پاپ گلوکارہ بلی آئلش نے “نو ٹائم ٹو ڈائی” پر بہترین اوریجنل گانے کا آسکر اپنے نام کیا۔