آسکر ایوارڈز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا

نیو یارک (پاک ترک نیوز) آسکر ایوارڈز 2022کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ 27مارچ کو ہالی ووڈ میں ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈز دیئے جائیں گے ۔ بہترین فلم کے ایوارڈ کیلئے ’’ دا پاور آف دی ڈاگ ‘‘ سب سے آگے ہے جبکہ بہترین اداکاری کی کیٹگری میں اینڈریوگارفیلڈ، جاویر بارڈم، بینیڈکٹ کمبربیچ، ول اسمتھ اور ڈینیل واشنگٹن نامزد ہوئے ہیں۔
جیسیکا کیسٹین ، اولیوا کولمین، پینیلوپ کُرز، نیکول کڈمین اور کرسٹن اسٹیورٹ بہترین اداکارہ کیلئے نامزد ہوئے ہیں۔بہترین معاون اداکاہ کے لیے کیرین ہنڈز، ٹرائے کوٹسر، جیسی پلیمنز، جے کے سمنز اور کوڈی سمٹ نامزد ہوئے ہیں۔
بہترین ہدایتکار کی کیٹیگری میں پال تھامسن اینڈرسن، کینیتھ ،جین کیمپین اور اسٹیون سپلبرگ کی نامزدگی کا اعلان کیا گیا ہے۔
فیچر فلم میں ڈرائیو مائی کار، فلی، دی ہینڈ آف گاڈ ، اے یاک ان دی کلاس روم اور دی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ نامزد ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ 3برس کے بعد تقریب باقاعدہ میزبان کے ساتھ منعقد ہو گی اس سے قبل 2018کے بعد کورونا وبا کے باعث تقریب کا انعقاد بغیر میزبان ہی کیا جاتا رہا ہے ۔

#andrewgarfield#awards#BenedictCumberbatch#denzelwashington#javierbardem#OliviaColman#oscars#Oscars2022#PakTurkNews#stevenspielberg#ThePoweroftheDogleads#WillSmith