اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وزیراعظم ہاؤس کی آمد کے موقع پر شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی اور اُن کی عیادت بھی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دونوں رہنماؤں نے مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔