ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد واحیدی ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر داخلہ کے ساتھ 8رکنی وفد بھی ساتھ ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا ،اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ وزیراعظم عمران خان، ہم منصب شیخ رشید اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران ہونیوالے مذاکرات میں پاک ایران سرحدی انتظام ،دو طرفہ تعلقات اور قیدیوں کے تبادلے سے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

#islamabad#ministerofinterior#PakTurkNews#primeministeriranPakistan