ایران نے امریکی حملے کی صورت میں یو اے ای پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی

ایران نے امریکی حملے کی صورت میں یو اے ای پر حملہ کرنے کی دھمکی دے دی

یو اے ای کی سرزمین سے امریکی حملہ ہوا تو ایران ابوظہبی پر حملہ کر دے گا

ایران نے متحدہ عرب امارات کو براہ راست دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے کے لئے یو اے ای کی سرزمین استعمال کی تو ایران دبئی پر براہ راست حملہ کر دے گا۔
ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید نے لندن کی مڈل ایسٹ آئی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ ایران نے انہیں براہ راست حملے کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کہا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے کے لئے متحدہ عرب امارات کی سرزمین استعمال کی تو پھر یو اے ای ایران کے جوابی حملے کے لئے تیار رہے۔
محمد بن زید کو بھیجے گئے پیغام میں ایران نے کہا ہے کہ "اپنے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کی براہ راست ذمہ داری ان پر عائد کی جائے گی”۔
واضح رہے کہ جمعہ کی شام ایران کے سب سے اہم ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو تہران کے مضافات میں ان کے چھ محافظوں سمیت قتل کر دیا گیا تھا۔ ایران کی اس قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے ایرانی ایٹمی سائنسدان کے قتل پر مذمتی بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ اس واقعہ سے خطے میں تنازعات بڑھ جائیں گے۔ اس بیان کے فوری بعد ایران نے زاتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کو براہ راست دھمکی بھیجی ہے۔
اسرائیل نے مشرق وسطیٰ میں اپنے تمام سفارتخانوں اور سفیروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے کہ ایران کی طرف سے محسن فخری زادہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔