ایران کا طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ’’ خیبر شکن ‘‘ بیلسٹک میزائل کا تجربہ

تہران (پاک ترک نیوز) ایران نے طویل فاصلے تک مار کرنیوالے ’’ خیبر شکن ‘‘ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔
ایرانی سرکاری ایجنسی کے مطابق بیلسٹک میزائل 1450کلو میٹر فاصلے تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔
ایرانی حکام کے مطابق میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا ہے ۔ بیلسٹک میزائل ’’ خیبر شکن ‘‘ میزائل شیلڈسے پار ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور میزائل کو لانچ کرنے کیلئے سولڈ فیول کا استعمال کیا گیا ہے ۔
’’ خیبر شکن ‘‘ بیلسٹک میزائل ایران نے اپنی مدد آپ کے تحت تیار کیا ہے ۔

 

#balisticmissile#khybershikan#PakTurkNewsiran