جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں جاپان نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔
جاپانی کھلاڑیوں نے 14ویں،15ویں اور پھر 27ویں منٹ میں گول کر کے برتری کی دھاک بٹھائی۔
دوسرے کوارٹر کے 23 ویں منٹ قومی کھلاڑی اعجاز احمد نے گول سکور کیا، جبکہ 30 ویں منٹ میں مبشر علی نے پنالٹی کارنر سے بال کو جال میں ڈال کر سکور کو تین دو تک پہنچایا، اسی پر میچ کا اختتام ہوا۔