ایشیا ہاکی کپ ، پاکستان کو آج جاپان کا چیلنج درپیش

جکارتہ (پاک ترک نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری ایشیا ہاکی کپ میں آج پاکستان کو جاپان کا چیلنج درپیش ہے ۔دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجے مد مقابل آئیں گی۔
ایشیا کپ میں شریک پاکستانی ہاکی ٹیم کےاہم کھلاڑی ابوبکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، ا ن کی جگہ حنان شاہد کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ابوبکر انڈونیشیا کے خلاف میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔
سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابوبکر کے ان فٹ ہونے کو ٹیم کمبی نیشن کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہےکہ حنان میں بھی بہت پوٹینشنل ہے، وہ پنالٹی کارنر میں بھی کافی مددگار ثابت ہوسکتےہیں۔
جاپان کی ٹیم پول اے میں سے پہلے ہی چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ پاچکی ہے، پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد چار ہے، بھارت کا ایک پوائنٹ ہے، جاپان کے خلاف میچ جیتنے یا ڈرا کرنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی۔
قومی ٹیم کی جاپان کے ہاتھوں شکست کی صورت میں آگلے مرحلے میں جانے کا انحصار بھارت اور انڈونیشیا کے میچ پر ہوگا، بھارت کو کم انڈونیشیا کے خلاف کم از کم 16 گولز کے فرق سے جیت درکار ہوگی۔
دوسری جانب بھارت اگلے سال جنوری میں میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ کھیلنے کا حق رکھتا ہے جبکہ ایشیا سے دوسری تین ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ ایونٹ کے اختتام پر ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ قومی ہاکی ٹیم نے اب تک ٹورنامنٹ میں بہترین کاررکردگی مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے انڈونیشیا کو 0-13 جبکہ بھارت کے ساتھ 1-1 سے میچ ڈرا کیا تھا۔

#asianhockeycup#hockey#indonesa#PakTurkNewsindiaJapanPakistan