ایلون مسلک کے پرفیوم کی چند گھنٹوں میں20ہزار بوتلیں فروخت

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی اور دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسلک کے پرفیوم کی چند گھنٹوں میں ہی 20ہزار بوتلیں فروخت ہو گئیں ۔ایلون مسک کے پرفیوم کی قیمت100 ڈالر ہے ۔ پرفیوم کی شپنگ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں شپنگ شروع کر دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ایلون مسک کا برنٹ ہیئر پرفیوم لانچ ہوتے ہی ہاتھوں ہاتھ بکنے لگا۔ ایلون مسک نے پرفیوم کی 20 ہزاربوتلیں بیچ کر صرف چند گھنٹوں میں تقریباً2 ملین ڈالر کما لیے۔
ایلون مسک نے گزشتہ روز ہی پرفیوم لانچ کیا ہے۔ایلون مسک نے اس ضمن میں اپنے ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ میرے نام کا آخری حصہ خوشبو سے متعلق ہے مگر اس کے باوجود مجھے اس کاروبار میں آنے میں اتنا لمبا عرصہ لگ گیا۔

#california#elonmusk#PakTurkNews#perfume#tesla#washington