نیویارک (پاک ترک نیوز) ٹیسلا انکارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے نومبر کے اوائل سے لے کر اب تک16.4 ارب ڈالر مالیت کے حصص فروخت کیے ہیں ۔ جن میں تازہ ترین فروخت منگل کے روز 934,090 حصص پر مشتمل ہے
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے نومبر نے شروع میں ٹویٹر صارفین سے الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی میں اپنے10 فیصد حصص کو آف لوڈ کرنے کے بارے میں رائےمانگی تھی
امریکی سیکیورٹیز فائلنگ کے مطابق ایلون مسک اپنے حصص کی تازہ فروخت ٹیکس ادائیگی کے لئے کی ہے۔ جبکہ وہ 8نومبر سے 23 نومبر تک 10 فروختگیوں میں 8.8ارب ڈالرز کے اپنے حصص بیچنے کے علاوہ دسمبر میں چھ فروختگیوں میں 6.56 ارب ڈالرز کے حصص فروخت کر چکے ہیں۔