لندن (پاک ترک نیوز) ایمازون کارپوریشن نے برطانیہ کے جاری کردہ ویزا کریڈٹ کارڈ ز پر زیادہ فیس کی وجہ سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زیادہ فیس کی وجہ سے اگلے سال سے برطانیہ میں جاری کردہ ویزا کریڈٹ کارڈز کو قبول کرنا بند کردے گا۔
لین دین کے لیے ادائیگی کےطریقہ کار کے لیے چارج کی جانے والی فیس پر ایمازون کے ردعمل سے صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے ۔
اس وقت ایمازون سب سے بڑا آن لائن سٹور ہے جو مینوفیکچرر سے صارفین تک براہ راست اشیاء کی وسیع رینج پہنچانے کا ذریعہ ہے ۔
اس لیے ایمازون کی جانب سے اس طرح کی کارروائی سے برطانیہ میں ویزا کے کیش فلو آپریشن کو شدید نقصان پہنچے گا۔