ایمیزون کا دو روزہ سالانہ پرائم ڈے سیلز میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے

سیاٹل (پاک ترک نیوز)
دنیا کا سب سے بڑا آن لائن خرید وفروخت کا سب سے بڑا ادارہ ایمیزون آج سے اپنے سالانہ پرائم ڈے سیلز ایونٹ میںکورونا کے وبائی مرض کے بعد بہت مختلف انداز میں جا رہا ہے۔جو دو روز جاری رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنے منافع میں اضافے کے لئے طویل عرصے سے دو روزہ ایونٹ کا استعمال کیا ہے – جو اس کے تمام سال کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے – یہ ایونٹ لوگوں کو ایمیزون کی پرائم ممبرشپ کی طرف راغب کرنے کے لیےانتہائی کارآمد ثابت ہو تا ہے۔ ایمیزون نے حال ہی میں اس کی فیس119 سے بڑھا کر139 ڈالرکردی ہے۔
ایمیزون پرائم ڈے کی اپنی کل فروخت کے اعدادو شمار ظاہر نہیں کرتا۔ البتہ پچھلے سال کے ایونٹ کے لیے نمو کا تخمینہ 7فیصد سے 9فیصد تک تھا۔ جبکہ اس سال فروخت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ ایونٹ کے انعقاد کا وسط جولائی کا وقت کمپنی کو اسکول سے خریداری کرنے والے زیادہ صارفین کو متوجہ کرنے میں مدد دے گا۔
ایمیزون نے اپریل میں ایک غیر معمولی سہ ماہی نقصان کے ساتھ ساتھ تقریباً دو دہائیوں میں آمدنی میں اضافے کی سب سے سست شرح  7    فیصدپر پوسٹ کی۔ جبکہ افراط زر کی لاگت میں تقریباً 2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
ایمیزون نے یہ بھی تسلیم کیا  ہےکہ اس کے پاس بہت زیادہ کارکن ہیں اور وبائی امراض کے دوران اس کے بڑے گودام کی توسیع سے اس کی اضافی صلاحیت کی توقع ہے کہ اس سال کی پہلی ششماہی کے لئے اضافی اخراجات میں کل 10 بلین ڈالر ہوں گے۔
#amazone#match#onlinebusiness#PakTurkNews#science